the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

نئی دہلی،07 نومبر / مرکزی وزارت محنت و ملازمت کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ (ڈی جی ای اینڈ ٹی) ملک کے مختلف علاقوں میں 200 کروڑ روپے سے زائد کی مجموعی لاگت س بارہ ایڈوانسڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی ایس ) قائم کرے گا۔ یہ اس ڈائریکٹوریٹ کی کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم( سی آئی ٹی ایس )کے ابتدائی یعنی پائلیٹ منصوبہ ہوگا۔ جس پر پبلک ۔پرائیویٹ شراکت داری کی طرز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔جس کے تحت شروع میں 9200 پیشہ ور تربیت کاروں یعنی ووکیشنل انسٹرکٹروں کو تربیت دی جائے گی۔
یہ منصوبہ میک ان انڈیا پروگرا م کے تحت مرتب کیا گیا ہے ،جس کا مقصد ہندوستان کو سازوسامان تیار کرنے والے دنیا کے سب سے بہترین مرکز کی حیثیت سے فروغ دینا ہے۔ اس منصوبے میں ہنر مندی کے فروغ پر خصوصیت کے ساتھ زور دیا گیا ہے۔
واضح ہوکہ عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں ہنرمندی، معیار اور رفتار پر زوردیا تھا تاکہ ہندوستان میں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی اہلیت



وصلاحیت پیدا کی جاسکے ۔انہوں نے ملک میں ہنر مندی کے تربیت کاروں کی اشد ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اچھے مدرس اور تربیت کار آج ملک کی سب سے بڑی ضرورت کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ نے اسی ضرورت کی تکمیل کی غرض سے تربیت کاروں کی تربیت کیلئے 27 ایڈوانسڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (اے ٹی ایس) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس منصوبے میں پرائیویٹ شراکت داری پر خاص طور سے زوردیا جائے گا۔ڈی جی ای اینڈ ٹی نے مستعدی اور اختراعاتی اہلیت پیدا کرنے کی غرض سے ان اداروں کو مثالی اداروں کی حیثیت سے فروغ دینے کے لئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے امکانا ت تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح ہوکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ اور نظم وضبط کے میدان میں کام کرنے والا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت بارہ تربیتی اداروں کے قیام کی خاطر بولی دہندگان کے لئے پیشگی شرائط وضع کئے جانے کا عمل پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.